مشکلات سے نجات کا واحد راستہ نظام مصطفی ؐ : جے یوآئی
عوام کو نت نئے فیصلوں میں جھکڑا جارہا :قاری زوار بہادر کا پریس کانفرنس سے خطاب
لاہور (سیاسی نمائندہ) موجودہ نظام اسلامی اصولوں سے ہٹ کر ہے جس نے آج تک قوم کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں دیا، آج فلسطین کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمان ظلم کا شکار ہیں ،انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں، جمعیت علما پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے جے یو پی کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری ،علامہ قاری محمد قاسم مہروی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس وقت سیاسی معاشی عدم واسحکام کا شکار ہے اور ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے ،مہنگائی غربت بے روزگاری میں روز اضافہ ہورہا ہے ،عوام کو نت نئے فیصلوں میں جھکڑا جارہا ہے جس سے قوم سخت ترین مشکل اور امتحان میں پھنس چکی ہے ، موجودہ نظام اسلامی اصولوں سے ہٹ کر ہے جس سے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،آج مسلمان اپنی نظریاتی فکر سے ہٹ چکا ہے ،خلافت راشدہ کا نظام کہیں نظر نہیں آرہا ،مشکلات سے نجات کا واحد راستہ نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ہے ، 80 سال سے ملک پر مسلط نظام نے قوم کو کیا دیا۔