زبردستی بھیک مانگنے والے گداگر کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)شہریوں سے زبردستی بھیک مانگنے والے گداگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور میں تعینات اے ایس آئی محمد رضوان نے مقدمہ درج کروایا کہ ٹبی کمبواں قصور کا رہائشی بھکاری محمد وقاص ولد سرور گجر شہریوں سے نجی بینک چوک قصور میں زبردستی بھیک مانگتا ہوا پایا گیا جس پرپولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرلیا۔