پنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ کیخلاف آئینی درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پروٹیکشن آرنرشپ ایکٹ 2025 کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ۔
پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود اور اعجاز شفیع نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے موقف اختیار کیاکہ ایکٹ کے تحت انتظامیہ کو جائیداد سے متعلق اختیارات دیکر آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی میں فریقین کو وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت نہیں، سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کرنا آئین سے متصادم ہے۔ ایگزیکٹو اور عدالتی اختیارات کو یکجا کرنا عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے ۔ پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ایکٹ پر عملدرآمد روکاجائے۔