پریس کلب میں ممبرز اور اہلخانہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور (آئی این پی)لاہور پریس کلب نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعاون سے پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کی زیر نگرانی معززکونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کیلئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔
ممبران اور اہلخانہ کے تمام بلڈ ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی ۔ڈاکٹر عامر رفیق بٹ، ڈاکٹر ذیشان غوث، ڈاکٹر سلیمان خان نے کیمپ میں شامل مریضوں کا چیک اپ کیا ۔ صدر پریس کلب ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری زاہد عابد نے پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کا شکریہ ادا کیا۔