3محکموں میں اسامیوں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان
پولیس، فنانس، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مختلف اسامیوں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔ پنجاب پولیس شیخوپورہ ریجن میں اے ایس آئی کی 112اسامیوں، ساہیوال ریجن میں 31 ،لاہور ریجن میں 299 اورڈیرہ غازی خان ریجن میں 87اسامیوں کیلئے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔فنانس ڈیپارٹمنٹ، لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب میں آڈیٹر کی 4 اسامیوں کیلئے امیدواروں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پروفیسر آف ریڈیالوجی کی 3 اسامیوں اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ای این ٹی کی 4 اسامیوں کیلئے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ کامیاب امیدواروں کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔