مکالمے ، باہمی احترام کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں:علما کونسل

 مکالمے ، باہمی احترام کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں:علما کونسل

جہاد کا فیصلہ ریاستی قیادت اور فیلڈ مارشل کی زیر قیادت ہی ہوگا،طاہراشرفی

لاہور (سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں مسیحی برادری نے مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا اور کہیں سے بھی کسی شکایت کی اطلاع نہیں ملی۔وہ نو لکھا کمیونٹی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مکالمے اور باہمی احترام کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں مختلف ممالک اور مذاہب کے لوگ باہم قربت کے ساتھ رہتے ہیں۔بھارت میں چرچز میں جا کر مسیحی عبادات کو روکا گیا، دو سو سے زائد چرچز جلائے گئے اور ایک بچی کا سکارف اتارے جانے جیسے افسوسناک واقعات پیش آئے جبکہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ بیٹھے نظر آتے ہیں۔علما آپس میں تقسیم نہیں اور جہاد کا فیصلہ ریاستی قیادت اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں