فوڈاتھارٹی کا آپریشن ، کئی من مردہ مرغیاں، ناقص گوشت تلف

  فوڈاتھارٹی کا آپریشن ، کئی من  مردہ مرغیاں، ناقص گوشت تلف

لاہور (اے پی پی)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح ناکہ بندی اور بکر منڈی میں آپریشن کیا جس دوران 280کلو سے زائد مردہ مرغیاں اور 2من سے زائد ناقص گوشت تلف کر کے میٹ شاپ بند کر کے مقدمہ درج کر کے 2فریزر ضبط کر لیے ۔

 ترجمان کے مطابق 12میٹ گودام، سپلائرز، شاپس اور 37ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی اور 2کو بھاری جرمانے عائد کر کے 10 اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے ۔ چیکنگ کے دوران بیمار مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں