تنظیم اساتذہ الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل

تنظیم اساتذہ الیکشن کا  آخری مرحلہ مکمل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تنظیم اساتذہ سیشن 2025 تا 2027 کیلئے انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ،انتخابی نتائج کے مطابق بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پروفیسر ڈاکٹر الطاف لنگڑیال صدر تنظیم اساتذہ۔۔۔

 بلوچستان سے اللہ ڈنہ منگریو نائب صدر، راولپنڈی سے فرمان عباسی سیکرٹری جنرل، بھکر سے پروفیسر امان اللہ کلیم جوائنٹ سیکرٹری، پشاور سے مصباح الاسلام عابد سیکرٹری مالیات اور خانیوال سے رمضان ظفر سیال سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہوئے ۔ ناظم انتخاب سابق مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں اکرم نے نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں