1سال : 51لاکھ شہریوں کے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنے

1سال : 51لاکھ شہریوں کے  آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنے

لاہور(کرائم رپورٹر)2025 کے دوران 51 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

جو ایک نمایاں پیش رفت ہے ۔ترجمان کے مطابق 38 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 12 لاکھ سے زائد افراد نے اپنے لرنر اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کرائی۔ اسی طرح 10 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ 4500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی، جو اس سہولت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں