پی بی ٹی ای :امتحانات کی شفافیت کیلئے نیاطریقہ کار متعار ف

پی بی ٹی ای :امتحانات کی  شفافیت کیلئے نیاطریقہ کار متعار ف

لاہور(خبر نگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں امتحانات کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے ۔

امتحانی نظام میں نقل کی شکایات کے پیش نظر بورڈ نے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت امتحانی مراکز کی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے امتحانات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا ہے ۔اس نئے نظام کے تحت ابتدائی مرحلے میں ٹیکنیکل بورڈ کے 40 امتحانی مراکز کو آن لائن مانیٹر کیا جائے گا۔بورڈ حکام کے مطابق مانیٹرنگ کے اس نئے طریقہ کار پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے ،جبکہ یہ فیصلہ امتحانات میں نقل کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں