مختلف علاقوں میں کارروائیاں،93املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،93املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹیشن، گلشن راوی، شادمان، ڈیفنس روڈ،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سکیم میں آپریشن کیا گیا۔
غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 21املاک،گلشن راوی،شادمان میں 32املاک سربمہر۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ پر 10املاک، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سکیم میں 30املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، گراسری سٹور،کلاتھ شاپ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،پراپرٹی آفس ، کلینک، فارمیسی،الیکٹرک سٹور، ماربل سٹور، بیوٹی سیلون، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔