محکمہ جنگلات: 44لاکھ درختوں کو جیو ٹیگ کرنے کاہدف مقرر

محکمہ جنگلات: 44لاکھ درختوں کو جیو ٹیگ کرنے کاہدف مقرر

پنجاب میں مانیٹرنگ سیلز قائم،ریکارڈ ڈیجیٹل ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جا رہا

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب بھر میں درختوں کی جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق پورے صوبے میں لینئر پلانٹیشن کے 44 لاکھ (4.4 ملین) درختوں کو جیو ٹیگ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جسے 2027 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے ۔محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار درختوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی جا چکی ہے ، جبکہ دیگر ڈویژنز میں بھی کام تیزی سے جاری ہے ۔ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق رواں سال کے لیے 15 لاکھ درختوں کی جیو ٹیگنگ کا ہدف رکھا گیا ہے ، جن میں سے اب تک 3 لاکھ درخت جیو ٹیگ کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی درختوں پر کام جاری ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جیو ٹیگنگ کے بعد تمام درختوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جا رہا ہے جس میں ہر درخت کے درست جغرافیائی کوآرڈینیٹس شامل ہوتے ہیں۔پنجاب بھر میں مانیٹرنگ سیلز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی درخت کی جگہ تبدیل ہونے ، نقصان پہنچنے یا چوری کی صورت میں فوری الرٹ جنریٹ ہو سکے اور بروقت کارروائی ممکن بنائی جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں