انٹر امتحان میں پاسنگ نمبر بڑھانے کامنصوبہ التواکاشکار
لاہور(خبر نگار)انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پاسنگ مارکس بڑھانے کا منصوبہ ایک سال سے التوا کاشکار ہے ۔
انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کے بورڈز کو پاسنگ مارکس 33سے 40کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے ،تاہم محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب ایک سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے پر کابینہ سے منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پیپر ورک بھی مکمل نہیں ہو سکا۔دوسری جانب سندھ حکومت نے اس فیصلے کی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے ۔جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے منظوری کے لیے سمری متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے ۔