داتا دربار آئے زائرین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا چور گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے داتا دربار آئے زائرین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا چور گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے داتا دربار کے علاقے میں دوران پٹرولنگ شہری کی اطلاع پر چوری کی واردات میں ملوث ملزم نعیم کو پرندہ مارکیٹ سے گرفتار کرکے موبائل برآمد کر لیا جسے بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔