کسی حملے کا سلفی سکول آف تھاٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہشام الٰہی
لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاقی وزیر خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر صدر جمعیت اہلِحدیث ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے سخت ردعمل دیتے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، سلفی سکول آف تھاٹ کیخلاف سنگین الزام تراشی ہے ۔
دہشتگردی، انتہا پسندی اور کسی بھی قسم کے حملے کا سلفی سکول آف تھاٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان میں اقلیتیں دہائیوں سے سلفی سکول آف تھاٹ کیساتھ پرامن زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا خواجہ آصف دورہ سعودی عرب پر جا رہے ہیں مگریہاں ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا قبول نہیں ۔وہ اپنے بیان پر سلفی سکول آف تھاٹ سے معذرت کریں۔