کنگن پور:کمسن بچی سے زیادتی ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)کنگن پور کے نواح میں کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آرائیانوالہ کنگن پور کے ۔۔
رہائشی محمدطفیل ولد علی محمد قوم آرائیں نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کرایا کہ محمدعابد وغیرہ نے میری 12سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پرپولیس تھانہ کنگن پور نے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے ۔