انٹر امتحان : داخلے کی تاریخ میں توسیع
لاہور(خبرنگار)پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ہفتہ توسیع کی منظوری دیدی۔
اب امیدوار سنگل فیس کیساتھ 11 کی بجائے 19 فروری ،دو گنا کیساتھ 2 مارچ اورتین گنا فیس کیساتھ 12 مارچ تک داخلہ جمع کراسکیں گے۔