قائمہ کمیٹی مواصلات کااجلاس،سڑکوں کی بحالی کاجائزہ
نامکمل ترقیاتی کاموں ، ناقص معیارِ تعمیر پرسخت فالو اپ ،شکایتی سیل بنانے پرزور
لاہور (سیاسی نمائندہ)مواصلات و تعمیرات کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس عارف محمود گل رکن صوبائی اسمبلی کی زیرِ صدارت ہوا۔ ایجنڈے میں محکمہ سے متعلق دو توجہ دلاؤ نوٹس شامل تھے جو محرکین کی عدم موجودگی پرزیر التوا رہے ۔ سیکرٹری مواصلات نے جاری ترقیاتی منصوبوں، محکمانہ کارکردگی اورمنصوبہ بندی پر بریفنگ دی۔ ۔ محکمہ نے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے بھی شیئر کیے ۔کمیٹی نے بعض علاقوں میں نامکمل ترقیاتی کاموں اور ناقص معیارِ تعمیر پر تشویش کا اظہار کیااور سخت فالو اپ اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عوامی شکایات، تاخیر اور کام کے معیار سے متعلق مسائل حل کیلئے مؤثر شکایتی سیل کے فوری قیام ، غیر فنڈ شدہ سکیموں پر بھی غورہوااور انکی بروقت بحالی وتکمیل پر زور دیاگیا۔