لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے پولیس حکام کو 25فروری تک مہلت

لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے پولیس  حکام کو 25فروری تک مہلت

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ایک سال سے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے پولیس حکام کو 25فروری تک مہلت دیتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ سماعت تک مغوی بازیاب نہ ہو تو آئی جی پنجاب خود عدالت میں پیش ہوں ۔

لاہورہائیکورٹ نے شہری عثمان علی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے 10 دسمبر 2024 کو علی حسن کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مغوی بازیابی کے لیے پولیس کے موثر اقدامات نہ ہونے سے مغوی بازیاب نہیں ہوسکا عدالت مغوی کو بازیاب کروانیکاحکم جاری کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں