پاکستان ترکیے فرینڈ شپ فورم کاایوان اقبال میں سیمینار

 پاکستان ترکیے فرینڈ شپ فورم کاایوان اقبال میں سیمینار

ثفاقتی سفارت کاری کو تعلیم کے شعبے تک وسعت دینے کی ضرورت :مقررین

لاہور(سٹاف رپورٹر)دنیا کو درپیش بہت سے مسائل کا حل تہذیبی اور ثقافتی سفارت کاری میں مضمر ہے جو قوموں میں تفریق پیدا کرنے کے بجائے انہیں جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی سیمینار میں کیا گیا۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان ترکیے فرینڈ شپ فورم \" دوست\"، ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور ایوان اقبال نے کیا ۔ممتاز صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے اس موقع پر کہا کہ ثفاقتی سفارت کاری کو تعلیم کے شعبے تک وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ ترک قونصل جنرل مہمیت ایمن ششمیک ، ممتاز شاعر اور دانش ور ڈاکٹر سعادت سعید، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار، \" دوست \" کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق عادل، اوریئنٹل کالج جامعہ پنجاب کے ڈین ڈاکٹر محمد کامران، ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر یونس ایمرے سنٹر لاہور ایرن میاس اوغلو، گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی پروفیسر ڈاکٹر صدف نقوی اور ڈاکٹر حافظ عامر نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں