2افرادکی بازیابی مقدمہ درج کرنے کاحکم
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں دو افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس افسران سے جواب طلب کیا اور کیس کی مزید کارروائی کے لیے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ڈی پی او شیخو پورہ بلال ظفر شیخ اور ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کو پیش ہونے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید کارروائی کے لیے ایس پی اقبال ٹاؤن کو درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ بعد ازاں عدالت نے بازیابی کی درخواست کو نمٹا دیا۔
عدالت نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کے احکامات کی تعمیل کریں اور شفاف تحقیقات یقینی بنائیں۔