کینسر کئیر ہسپتال میں ہزاروں مریضوں کافری علاج

کینسر کئیر ہسپتال میں ہزاروں  مریضوں کافری علاج

لاہور (سٹاف رپورٹر) کینسر کئیر ہسپتال میں سالانہ کار کردگی اور جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کینسر کئیر ہسپتال نے ایک قلیل مدت میں 30,000 مریضوں کا مکمل فری علاج کیا۔

 یہاں پر 5075 فری آپریشن کیے گئے ۔ ان پیچیدہ اور طویل آپریشنز کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔ خصوصی طور پر بریسٹ کینسر، بچہ دانی ، بضہ دانی کے کینسر کے مشکل آپریشن کامیابی سے کئے گئے ۔462962تابکار شعائیں استعمال کی گئی اور بغیر کسی معاوضے کے ہی 51,500 کیمو تھیراپی کے کورس مکمل کیے گئے ۔ 24,687 سٹیج 4 کے مریضوں کو درد اور تکلیف سے نجات دلائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں