عید پر موٹرویز پر رش، پولیس کی خصوصی حکمت عملی تیار

عید پر موٹرویز پر رش، پولیس  کی خصوصی حکمت عملی تیار

لاہور(آن لائن) موٹر وے پولیس نے عید کے موقع پر موٹرویز پر شدید رش کے پیش نظر خصوصی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔

حکام نے تمام موٹرویز پر لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔موٹروے پولیس کے مطابق کاریں اورایل ٹی وی گاڑیاں درمیان والی لین میں چلیں گی، جبکہ انتہائی دائیں یا تیسری لین صرف چھوٹی گاڑیوں کے اوورٹیکنگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے ۔ مسافر بردار اور بڑی گاڑیاں انتہائی بائیں لین میں چلیں گی اور وہ تیسری لین استعمال نہیں کر سکتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں