آزادی فلائی اوور،موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکراگئی،1شخص جاں بحق

آزادی فلائی اوور،موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکراگئی،1شخص جاں بحق

1زخمی، میوہسپتال منتقل ، ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاج کمپنی انٹرچینج ٹریفک حادثے میں ایک بچی جاں بحق ،کارڈرائیور فرار

لاہور(کرائم رپورٹر)آزادی فلائی اوور پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،1 زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔دریں اثنا تاج کمپنی انٹرچینج ٹریفک حادثے میں ایک بچی جاں بحق ہو گئی ۔چھوٹی بچی روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آگئی۔ کار کے نیچے آکر بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔بچی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو میو ہاسپٹل منتقل کر دیا۔کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں