سرکاری عمارتوں کی چھتوں کا سکیورٹی آڈٹ ضروری:پی ایم اے

سرکاری عمارتوں کی چھتوں کا سکیورٹی آڈٹ ضروری:پی ایم اے

چھتوں کی دیواروں کی کم از کم اونچائی چار فٹ مقرر کی جائے :صدر پروفیسر شاہد ملک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر شاہد ملک نے چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں، میڈیکل کالجز، ہاسٹلز اور دیگر سرکاری عمارتوں کی چھتوں کا فوری طور پر سکیورٹی آڈٹ کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ متعدد اداروں کی چھتوں پر حفاظتی دیواروں کی اونچائی انتہائی کم (تقریباً دو فٹ) ہے ، جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ایسی صورت میں اگر کوئی شخص چھت کی دیوار پر بیٹھے یا اس کے قریب کھڑا ہو تو گرنے کا شدید خطرہ موجود رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں