500 غیر قانونی مراکز سیل ، 232کے کاروبار تبدیل

500 غیر قانونی مراکز سیل ، 232کے کاروبار تبدیل

ضلع لاہور میں سب سے زیادہ غیر قانونی مراکزبند کیے گئے :ہیلتھ کیئر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،ہیلتھ رپورٹر )چار ہفتوں کے دوران 2,130 مراکزِ صحت پر چھاپے مارے ، جن کے نتیجے میں 500 غیر قانونی مراکز سیل کیے گئے ۔تازہ کریک ڈاؤن کے دوران انفورسمنٹ ٹیموں نے مختلف علاجگاہوں کا معائنہ کیا، جن میں کلینکس، لیبارٹریز اور جمالیاتی مراکز شامل تھے ۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں قواعد کی خلاف ورزی پر 500 اتائیت کے مراکز کو سیل کیا گیا۔ اسی دوران 232 مراکز میں کاروباری نوعیت تبدیل پائی گئی۔، جہاں مالکان نے پی ایچ سی کی سخت کارروائیوں کے پیشِ نظر اپنے مراکز کو دوسری جگہ منتقل کر لیا، بند کر دیا یا انہیں دیگر کاروبار میں تبدیل کر دیا۔ مزید برآں، 1,285علاجگاہوں کو زیرِنگرانی رکھا گیا ہے تاکہ اتائیت کے دوبارہ آغاز کو روکا جا سکے ، کیونکہ چھاپوں کے وقت ان مراکز پر مستند معالج موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے کہا کہ یہ مہم عوامی صحت کے تحفظ اور پنجاب میں صرف مستند اور لائسنس یافتہ مستند افراد کے ذریعے صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پی ایچ سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ضلع لاہور میں سب سے زیادہ غیر قانونی مراکزبند کیے گئے ، جہاں اس عرصے کے دوران 133 مراکز کو سیل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں