سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں موک ایکسر سائز کاانعقاد

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں موک ایکسر سائز کاانعقاد

تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا :ایس پی

لاہور (کرائم رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور ہائی کورٹ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں نے شرکت کی، موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ایس پی سول لائنز اثر علی کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پولیس ریسپانس کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ایس پی سول لائنز کے مطابق ان ہنگامی مشقوں کا بنیادی مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا  ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں