حکومت کا رمضان پیکیج کاغذوں تک محدود:جماعت اسلامی

حکومت کا رمضان پیکیج کاغذوں تک محدود:جماعت اسلامی

سبزیوں، پھلوں، آٹے ، چینی، گھی اور دالوں کے نرخ آسمان پر :جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعتِ اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو چکا ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج عملی طور پر کہیں دکھائی نہیں دے رہا اور محض کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں منافع خور مافیا سرگرم ہو جاتا ہے اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث سبزیوں، پھلوں، آٹے ، چینی، گھی اور دالوں سمیت روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ، ایسے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم کے مترادف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں