باپ پر بیٹی سے زیادتی کا الزام،ملزم گرفتار
تلونڈی(نامہ نگار )تلونڈی میں باپ پر بیٹی سے مبینہ زیادتی کا الزام ،واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ لڑکی حاملہ ہونے پر معاملہ سامنے لے آئی۔۔۔
تلونڈی کی رہائشی صغراں بی بی نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اسکا خاوند عبداللہ نے اپنی بیٹی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتارہاجس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔