5 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کی نیاز بیگ سب ڈویژن کے علاقہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،ایس ڈی او نیاز بیگ سب ڈویژن آصف خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔
کارروائی کے دوران 5 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ،صارفین ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر تکنیکی طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے ، لیسکو ٹیم نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیے۔