رمضان میں اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج
لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہورہائیکورٹ ،ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ماہ رمضان میں چاول ، گھی ، چینی ، آٹا،بیسن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔
انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دورہونے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔
،کیلے 350 روپے درجن، گوشت 3200 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے ، پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، ریگولیٹرز صرف نمائشی چھاپوں میں مصروف ہیں۔