وزیر ہاؤسنگ کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر برائے ہاسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران خواتین کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکیج سے لوگوں کی معاشی مشکلات میں کمی آئی ہے ۔40 ارب روپے کا پیکیج بلا تفریق،براہ راست لوگوں تک پہنچ رہا ہے ۔ وزیر اعلٰی خواتین کے مسائل کا ادراک رکھتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ حلقے کی عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے خواتین کارکنان کو حلقے میں بھرپور متحرک رہنے کی ہدایت کی۔