کوٹ رادھاکشن سے جواں سالہ لڑکی اغوا

کوٹ رادھاکشن سے جواں سالہ لڑکی اغوا

قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح سے جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق مان سنگھ کوٹ رادھاکشن کے۔۔

 رہائشی صفدر علی ولد یوسف نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایاکہ محلہ بلوچاں والا گلبرگ کالونی کا رہائشی ملزم قیس ولد حاجی محمد جٹ میری 17/18 سالہ بیٹی (الف) جو کہ گھر میں اکیلی تھی کو اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ میرے گھرسے زبردستی اغوا کرکے لے گیا ۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے والد کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں