الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے بچوں کیلئے افطار ڈنر ، عید میلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے بچوں کے لیے افطار ڈنر اور عید میلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، نیشنل ڈائریکٹر ایجو کیشن ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید، خدمتِ خلق سے وابستہ افراد، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ عید میلے میں شریک بچوں کے ساتھ ساتھ الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے اساتذہ کو بھی عید گفٹس فراہم کیے گئے ۔سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ چائلڈ بنیادی سہولیات سے محروم اپنے گھرانوں کی کفالت میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ الخدمت کے چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔