عالمی مارکیٹ میں پٹرول 32 فیصد سستا ،اضافہ واپس لیاجائے :جماعت اسلامی
لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت حالیہ 55 روپے کا اضافہ فوری واپس لے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں تحریک محنت لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد اقصیٰ کو بند کرنا نہایت شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے ۔