74 رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں بدلنے کا فیصلہ
مرکزی کنٹرول روم کو اب تک ساڑھے تین سو سے زائد شکایات موصول
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں قائم 74 رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ رمضان بازاروں سے متعلق مرکزی کنٹرول روم کو اب تک ساڑھے تین سو سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں قائم 74 رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عید کی خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔ تاہم رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں، معیار اور انتظامات کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ مرکزی کنٹرول روم کو اب تک ساڑھے تین سو سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار کی نسبت یہاں قیمتیں کم۔ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد انہی بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کر دیا جائیگا ۔جہاں شہریوں کو عید کی خریداری کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہیں۔پنجاب بھر میں قائم 74 رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو عید کی خریداری میں سہولت مل سکے ۔ شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم فعال ہے اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے ۔