ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رواں چارججز آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائینگے

ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رواں  چارججز آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائینگے

لاہور( این این آئی)پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں خدمات انجام دینے والے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رواں ماہ جبکہ چار ججز آئندہ ماہ اپنی ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق شوکت کمال 28مارچ کو ریٹائر ہوں گے ،وہ اس وقت خانیوال میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم یکم اپریل ،سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ چار اپریل ،انسداد بدعنوانی عدالت ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق گیارہ اپریل جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمان 14اپریل کو ریٹائر ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں