شوہر کی بیوی کے مبینہ تشدد پر سیف سٹی ایپ پر شکایت
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں ایک شوہر نے بیوی کے مبینہ تشدد پر سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرادی۔ترجمان کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں رہنے والے ایک شہری نے سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ویڈیو کال فیچر کے ذریعے مدد طلب کی اور بتایا کہ اس کی بیوی کی جانب سے اس پر مبینہ تشدد کیا جا رہا ہے۔
۔ شہری نے ویڈیو کال کے دوران مبینہ تشدد کے شواہد بھی ریکارڈ کرائے اور جان سے مارنے کی دھمکی کے بارے میں آگاہ کیا۔سیف سٹی آفیسر نے شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر تھانہ سندر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔