صدرلاہور چیمبر کا برآمدی کارگو پر چارجز کے فوری خاتمے کا مطالبہ
لاہور، ( کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے جیریز ڈناتا کی جانب سے برآمدی کارگو پر فی کلو 50 روپے چارج عائد کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدی شعبے کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اس کے فوری اور مستقل خاتمے کا مطالبہ کیا۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے انہیں اس یکطرفہ چارج کے نفاذ پر شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے ۔