دوست کے قتل میں ملوث اشتہاری دھر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن پولیس نے دوست کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم سعید کو سمن آباد سے گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم ہنجروال پولیس کو 2 سال سے مطلوب تھا،ملزم بہاولنگر کا رہائشی ہے ،گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا، اس نے اپنے ساتھی سے مل کر اپنے دوست مجاہد کو قتل کر کے لاش کو دریا راوی لیجا کر ریت میں دفن کر دیا تھا۔