اسرائیل نے عراد میں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کر دیں

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی ایئر فورس نے جنوبی عراد میں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل کو روکنے کی دو کوششیں ناکام رہیں جس کے بعد میزائل شہر میں براہ راست آ کر گرا۔

مقامی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ناکامی سکیورٹی سسٹم کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

دوسری جانب ممکنہ حملوں کے پیش نظر اسرائیل کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں تمام آن گراؤنڈ تعلیمی کلاسز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونا پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں اور طلبہ کی حفاظت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں