سابق کپتان اظہر علی کا بابراعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے عید سپیشل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے بریک لے لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بھی دو سے تین ماہ کا بریک لیں اور فٹنس کو بہتر کریں، انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ ایک جاب کو لے کر اس پر فوکس کریں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان سے بابر اعظم بہترین کپتان ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ سکل کے اعتبار سے شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر باؤلر نسیم شاہ ہیں جبکہ عمر گل کی یارکر سب سے بہترین ہے، بھارت کے بہترین کپتان کپل دیو ہیں۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان میں دلچسپ کردار حسن علی کا ہوتا ہے، اگر کوئی آفر ہوئی تو کوچ بننا پسند کروں گا۔