جی سیون ممالک کا ایران سے حملے فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ

نیویارک: (دنیا نیوز) جی سیون کے رکن ممالک نے ایران سے تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری بیان میں جی سیون ممالک نے ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقائی شراکت داروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، شہریوں اور توانائی انفراسٹرکچر پر حملے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں