امریکی و اسرائیلی حملوں سے شہید ایرانیوں کی تعداد 1,444 ہوگئی، 20,984 زخمی

تہران: (دنیا نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ جنگ کے دوران امریکی و اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 1,444 ہوگئی ہے جبکہ 20,984 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں مین لبنان میں 1,024 افراد شہید اور 2,740 زخمی ہوگئے، جبکہ اسرائیل میں 18 افراد ہلاک، اور جنوبی لبنان میں 2 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

عراق میں کم از کم 61 افراد جاں بحق، فرانس کا 1 فوجی عراق میں ہلاک، اور 6 زخمی ہوئے ہیں، امریکا کے 13 اہلکار ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 7 ایران آپریشنز میں، 6 عراق میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے۔

متحدہ عرب امارات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 فوجی بھی شامل ہیں، کویت میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں سرکاری افسران اور فوجی شامل ہیں، اس کے علاوہ شام میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 4 فلسطینی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ عمان میں 3 افراد اور سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں