بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی گئی: جیل ذرائع
راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ گفتگو کی، بانی کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں نماز عید کی ادائیگی، عمران خان سکیورٹی وجوہات کے باعث نہ پڑھ سکے
بانی پی ٹی آئی بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے، ٹیلی فونک گفتگو میں بانی کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان موجود تھے۔