مقبوضہ کشمیر: 8 ویں برس بھی مسلمان جامع مسجد سرینگر میں نماز ادا نہ کر سکے

سری نگر: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور بھارت نے مسلسل 8ویں برس کشمیریوں کو جامع مسجد سری نگر میں نماز عید ادا نہ کرنے دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے مسلسل 8 ویں برس کشمیریوں کو سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے نہیں دی۔

کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد کو سیل کر کے تالے ڈال دیے، مسجد کے اطراف بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے۔

کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ قابض انتظامیہ نےحریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کو آج بھی گھر میں نظر بند رکھا، میر واعظ کو گزشہ روز بھی نظربند کرکے نماز جمعہ کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کےایم ایس کے مطابق 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے جامع مسجد سری نگر کو عید پر بندکر دیا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں