امید ہے حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی جو ترقی کا ٹول ثابت ہوگا : انجمن تاجران

امید ہے حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی جو  ترقی کا ٹول ثابت ہوگا : انجمن تاجران

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت چیمبرز ،تاجرتنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی قابل عمل تجاویز کو آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کا حصہ بنائے۔۔۔

بجٹ میں ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کا اعلان ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر وں سے تجاویز طلب کی ہیں جنہیں مرتب کر کے حکومت کو ارسال کیا جائے گا ۔ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت آئندہ مالی سال کے لئے ایسا بجٹ پیش کرے گی جو ترقی کا ٹول ثابت ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں