23مارچ ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے :جمعیت

23مارچ ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے :جمعیت

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کرنا ہوگا:ناظم اعلیٰ کا پیغام

لاہور (سٹاف رپورٹر )ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ 23 مارچ یومِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم تابناک اور فیصلہ کن دن ہے ۔ یہ دن ہمیں قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے ،جب برصغیر کے مسلمانوں نے علامہ محمد اقبال کے تصورِ خودی اور ایک الگ تشخص کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ یہی عزم آگے چل کر نظریۂ پاکستان کی مضبوط بنیاد بنا۔ ایک بیان میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ نظریۂ پاکستان درحقیقت ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست کا تصور ہے جہاں قرآن و سنتِ نبوی ؐ کے آفاقی اصولوں کے مطابق عدل و انصاف، مساوات، رواداری اور اخوت کا نظام قائم ہو اور ہر شہری کو اس کے بنیادی حقوق عزت و وقار کے ساتھ میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس بابرکت دن پر ہم سب کو تجدیدِ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ان اعلیٰ مقاصد کو صرف الفاظ تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ عملی طور پر پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی، فلاحی اور مثالی ریاست بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں