سٹی ٹریفک پولیس کاکریک ڈاؤن،69بھکاری گرفتار

سٹی ٹریفک پولیس کاکریک  ڈاؤن،69بھکاری گرفتار

لاہور(اے پی پی)عید کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

دو روز میں69 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر چاند رات اور عید کے دنوں میں اینٹی بیگنگ ٹیمیں متحرک رہیں اور مختلف شاہراہوں و چوراہوں پر کارروائیاں کی گئیں، اس دوران پکڑے گئے بھکاریوں کو پہلے کھانا فراہم کیا گیا اور بعد ازاں انہیں ایدھی ہومز منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 31 خواتین،15 مرد، 19 بچے اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں