مغویہ ذہنی معذور لڑکی بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) گوالمنڈی انویسٹی گیشن پولیس نے ہسپتال سے اغوا ہونے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کرا کر مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے اور ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔